پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر #چودھری_محمد_صفدر_صاحب کی زیر صدارت گورنمنٹ زمیندار پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر روڈ ضلع گجرات میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن PEA گجرات اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن گجرات کی اہم مشترکہ میٹنگ ہوئی۔
پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے۔ احتجاجی کال پہ لائحہ عمل طے کر لیا گیا۔ دونوں تنظیمیں ہر ممکن طریقے سے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہیں۔
اجلاس میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی صوبائی صدر چودھری محمد صفدر، صوبائی سینئیر نائب صدر پنجاب و ضلعی صدر گجرات محمد عامر بوٹا، ضلعی جنرل سیکریٹری گجرات چوہدری خرم شہزاد، ضلعی چیئرمین گجرات علی حسن، ضلعی نائب صدر بشارت ہاشمی، تحصیل صدر چوہدری طارق مجید، تحصیل جنرل سیکریٹری چوہدری علی ثقلین (ضلعی صدر کمپوٹر ٹیچرز گجرات)، چوہدری اختر رسول ضلعی فنانس سیکریٹری گجرات، ٹیچر ریحان اشعر، میونسپل کیڈر سے چودھری ظفر اقبال اور راجہ قمر زمان اور پنجاب پروفیسرز اور لیکچررز ایسوسی ایشن گجرات سے شعیب بٹ ڈویژنل جنرل سیکریٹری گوجرانوالہ، افتخارعلی شاہ، چودھری عبدالرزاق، شیرازعلی و دیگر شامل تھے۔
No comments:
Post a Comment