بریکنگ نیوز ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو 19.10.2009 کو Without B.Ed مستقل ھونیوالے تمام کیڈرز کے ایجوکیٹرز کے ریگولرائزیشن آرڈرز Withdraw کرنے اور انہیں بی ایڈ پاس کرنے کی تاریخ سے مستقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ھے ۔
کیونکہ کہ رولز میں تمام کیڈرز کے ایجوکیٹرز کی مستقلی کے لئے پروفیشنل کوالیفیکیشن ضروری ھے لیکن ضلعی افسران نےرولز کی خلاف ورزی کرتے ھوئے 19.10.2009 کو ایجوکیٹرز کی ایک کثیر کو تعداد کو پروفیشنل کوالیفیکیشن یعنی بی ایڈ نہ ھونے کے باوجود ریگولر کر دیا تھا جس کی وجہ سے مستقلی کے اہل یعنی پروفیشنل کوالیفیکشن کے حامل ایجوکیٹرز کی سینیارٹی متاثر ھونے کے علاوه دیگر مراعات یعنی ان سروس پروموشن اور سی ایم پیکیج وغیرہ میں بھی انکی حق تلفی ھوئی تھی ۔
اس ضمن میں یہ بھی یاد رھے کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے احکامات سے قبل ھی اپنی غلطی کا ادراک ھونے پر کچھ ضلعی افسران رولز کے برعکس 19.10.2009 کو ریگولر ھونے والے ایجوکیٹرز کے ریگولر آرڈر Withdraw کر کے انکو آوٹ آف ٹرن ملنے والی مراعات یعنی ان سروس پروموشن اور سی ایم پیکیج واپس لے
چکے ھیں
No comments:
Post a Comment