*وزیر تعلیم مراد راس کی پریس کانفرنس*
1) پنجاب بھر میں ٹوٹل 11000 ٹرانسفر کیے گئے جن میں سے 6000 پہلے ای ٹرانسفر میں کیے گئے جبکہ 5000 ابھی ایڈمنسٹریٹو تبادلہ جات کئے گئے ہیں ان کو ریشنلائزیشن نہ بولا جائے اور یہ کسی صورت میں ریورس نہیں ہوں گے.
2) کسی بھی ٹیچر کو 10 کلو میٹر کے فاصلے سے زیادہ پر پر ٹرانسفر نہیں کیا گیا۔ مزید اگر کسی کو مسئلہ آیا ہے تو لاگ ان بنا دیا ہے۔ اپنی کمپلینٹ دیں۔
3) ایسے ٹیچرز کا ٹرانسفر نہیں کیا گیا جنکی ریٹائرمنٹ میں ایک سال کا عرصہ رہ گیا تھا۔
4) پرائیویٹ سکولز ستمبر کے مہینے تک 20 فیصد ڈسکائونٹ جاری رکھیں گے۔
5) جو طلباء اے لیول/او لیول کے دوبارہ امتحانات دینا چاہتے ہیں ان کو دوبارہ پیپرز دینے کے لیے رجسٹریشن کروانے دی جائے۔
6) سکول کھولنے سے پہلے ہر ٹیچر کرونا ٹیسٹ کروا کر رپورٹ لے کر آئیگا۔ یہ خرچ اساتذہ کو اپنے خرچے پر کروانا ہونگے۔
7) جو بچہ ماسک نہیں پہن کر آئیگا اس کو سکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ سکول صرف صابن اور پانی مہیا کرے گا اور سکول کو این ایس بی سے سینیٹائز کیا جائیگا۔
8) فرسٹ فیز میں 5 سے اوپر کی کلاسوں کو سکول بلوایا جائیگا صرف ایس او پیز کے مطابق.
9) ہم ٹیچرز کو اچھی تنخواہ دے رہے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے لیے محکمہ صحت یا حکومت پنجاب پر بوجھ نہی ڈال سکتے۔ ٹیچرز اپنا ٹیسٹ خود ہی کروائیں گے۔
10) پنجاب کے اساتذہ کو فیڈرل ہاوسنگ کی سوسائیٹی (جو کہ ملتان روڈ لاہور میں زیر تعمیر ہے) میں رعایتی قیمت پر اپارٹمنٹ ملے گا.
ابھی تک سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یہ بینیفٹ لینے والا پہلا محکمہ ہے۔ بکنگ 1 لاکھ روپے سے شروع ہو گی اور عسکری بنک برانچ میں جمع کروائی جا سکے گی۔ فام ڈائون لوڈ کرنے اور باقی تمام معلومات کے لیے اس ویب سائیٹ کو وزٹ کریں۔
پریس کانفرنس خود سننے کے لیے یہاں کلک کریں
Sir rationalization k 2nd phase k order kb hun gy
ReplyDeleteThis comment has been removed by the author.
ReplyDeleteSir rationalization k 2nd phase k order kb hun gy
ReplyDeleteStudents k bi hony chahiy phir ti
ReplyDelete