ریشنلائزیشن میں ٹرانسفر کو چیک کرنے کا طریقہ
دوسرا ریشنلائزیشن فیز 25 اگست 2020 سے شروع ہو رہا ہے اور 30 اگست 2020 تک مکمل ہو جائیگا۔
محترم اساتذہ کرام۔ السلام علیکم۔
١) اس ویب سائیٹ اوپن کریں۔
٢) واچ لسٹ میں اپنا ضلع پھر تحصیل پھر سیکڈری ونگ میں ہائی سکول یا مرکز سلیکٹ کرکے مڈل اور پرائمری سکول میں سیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
٣) اساتذہ کے ریشنلائیزیشن کیلیے اس بار کسی بھی سکول میں ہر پوسٹ کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
1) RED CATEGORY:
اس کیٹا گری سے مراد ہے کہ اس سکول میں اس پوسٹ کیلیئے ٹیچرز کی اشد ضرورت ہے۔ لہٰذا اس کیٹیگری کے ٹیچرز ریشنلائیز نہیں ہوں گے بلکہ اس سکول میں اس پوسٹ کے لئے ٹیچر آئے گا ۔
2) ORANGE CATEGORY:
اورینج کیٹاگری سے مراد ہے کہ اس سکول میں اس پوسٹ کے ٹیچرز ضرورت سے زیادہ ہیں۔ اور اس پوسٹ کے ٹیچرز ٹرانسفر ہوں گے۔ اورینج کیٹا گری سکول سے مراد یہ ہے کہ اس سکول میں اس پوسٹ کے اساتذہ سر پلس میں ہیں۔
3) GREEN CATEGORY:
جس سکول میں کسی پوسٹ کو گرین کیٹا گری میں دکھایا گیا ہے اسکا مطلب ہے کہ اس سکول میں جتنے اساتذہ اس پوسٹ کے ضرورت ہیں اتنے ہی اساتذہ موجود ہیں۔ اس لیئے گرین کیٹاگری پوسٹ والے سکول سے اس پوسٹ کا کوئی ٹیچر دوسرے سکول میں ریشنلائیز نہیں ہو گا۔
اہم نوٹ
یہاں پر یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ سینئیر اساتذہ کو ریشنلائز کیا جا رہا ہے جبکہ اس ریشنلائزیشن کے تحت سکول میں استاد کے قیام کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ جن اساتذہ کا سکول میں سب سے زیادہ قیام ہو گا ان اساتذہ کو سکول سے ریشنلائز کیا جائے گا۔
یعنی وہ اساتذہ جو سکول میں عرصے کے لحاظ سے سینئیر ہونگے وہ ریشنلائز میں آئے ہیں۔
Kya orange category kay tamaam teachers is dafa transfer ho jaain gay???
ReplyDeleteHope So
DeleteElementary school main 1 English air 1 general zrur rahain by ya 1 ha skta hmary school main 2 hn but orange colour hy
ReplyDeleteAp chk krein k wo green aa rahy ya orange
DeleteGhs jatoi no 1 ki post chek krni h
ReplyDelete