الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عنقریب ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے تمام بقایا امور پر فوری طورپر کام شروع کردیا ہے جو کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکے تھے۔
اس سلسلہ میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور نادرا کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام اضلاع میں 16 ستمبر 2020 کو 11 کروڑ 23 لاکھ سے زائد رائے دہندگان پر مشتمل تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کرے گا۔
No comments:
Post a Comment