Total Pageviews

Tuesday, August 25, 2020

اساتذہ کرام کے لیے کرونا ٹیسٹ

*اساتذہ کرام کے لیے کرونا ٹیسٹ*

کل وزیر تعلیم پنجاب *ڈاکٹر مراد راس صاحب* کی طرف سے پریس کانفرنس میں اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کی بات کی گئی جس پہ تب سے بات چیت اور بحث و مباحثہ جاری ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ اساتذہ کا میڈیکل الائونس صرف 1500 ہے جبکہ اساتذہ کو کرونا ٹیسٹ (جو کہ 8 سے 9 ہزار روپے کا ہو گا) خود کروانے کا کہنا انکے ساتھ بلا شبہ زیادتی ہے۔

فرض کر لیں اگر کسی ہائی سکول میں 12 اساتذہ اور 400 طلباء موجود ہوں ۔ 12 اساتذہ تو کرونا ٹیسٹ کروا لیں گے تو کیا کرونا کسی بچے کے ذریعے سکول میں داخل نہیں ہو سکے گا؟
اگر سرکار تمام طلباء کے کرونا ٹیسٹ کا بوجھ اٹھائے تو اساتذہ کرام بھی اپنے خرچے پہ ٹیسٹ ضرور کروائیں گے۔

اس کے علاوہ باقی تمام محکمہ جات ، تمام ایڈمنسٹریٹو ادارے اپنا اپنا کام کر رہے ہیں لیکن کسی کو ایسے ٹیسٹ کروانے کے لیے نہیں کہا گیا۔ 

ہم اللہ سے دعا کررے ہیں کہ اللہ تعالی کی ذات ہم سب کو اس بیماری سے مخفوظ رکھے۔ احتیاطی تدابیر ہم اپنے بچوں کے لیے ضرور کریں گے۔ لیکن براہ مہربانی اساتذہ جن کی تنخواہیں اس طرح ہیں کہ وہ سفید پوشی میں اپنا گزارا کر رہے ہیں تو ان پہ یہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔

میری اساتذہ پنجاب سے بھی یہ درخواست ہے کہ حکومت انشاء اللہ 7 ستمبر کو اس پر کوئی فیصلہ لے گی تب تک آپ نے اپنا  احتجاج بھرپور ریکارڈ کروانا ہے ۔ اس پوسٹ پہ اپنی آراء کا اظہار ضرور کریں کمنٹ کریں تا کہ ہماری مثبت آواز حکومت تک پہنچے۔



بشکریہ: چودھری خرم شہزاد

1 comment:

  1. میڈیکل الاؤنس 10000 کردیں پھر اساتذہ ٹیسٹ بھی کروالیں گے۔ حکومت کو عقل کب آئے گی۔ ملازمین کو ریلیف دینا نہیں، مہنگائی کنٹرول کرنی نہیں، اپنی کارکردگی صفر اور الٹا عوام کو مزید پریشان کرنا ہے۔

    ReplyDelete

About Me

My photo
I'm Khuram Shahzad, a Mathematician and science teacher. Also having interest in social media mobilizing and helping others

MESSAGE BY ADMIN


تمام معزز ملازمین اور گروپ ممبران سے گزارش ہے کہ آپ کے پاس ملازمین کے متعلقہ جو بھی پرانے،نئے نوٹیفیکیشنز ،دستاویزات،کورٹ کے فیصلے اور ایجوکیشن کے متعلق اپڈیٹس،پے سلپس،رزلٹ،پی ڈی ایف بکس ہیں وہ ہمیں ای میل کر دیا کریں تاکہ پاکستان کے تمام ملازمین کی رہنمائی کے لیےانکو اپنی ویب سائیٹ پر شئیرکر سکیں۔آپ کی طرف سے بھیجے گئے نوٹیفیکیشن آپ کے نام کے ساتھ ویب سائیٹ پر شائع کیے جائیں گے۔شکریہ

peagujrat@gmail.com ای میل ایڈریس

ایڈمن

www.peagujrat.blogspot.com