*ضلع گجرات کے تمام میل اے ای اوز (AEOs) کی میٹنگ*
میٹنگ ڈپٹی ڈی ای او ایلیمینٹری *نذیر احمد چوہان* صاحب کی زیر صدارت گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول (جامع سکول) نزد سروس موڑ میں ہوئی۔
میٹنگ میں ڈپٹی ڈی ای او ایلیمینٹری نذیر احمد چوہان صاحب نے تمام اے ای اوز (میل) گجرات کو اینٹی ڈینگی ایپ کے بارے میں بریفنگ دی۔
اور ان سے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ سے بڑھانے پر زور دیا۔ اور تمام تر سرگرمیوں کو ایپ پر اپلوڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
جبکہ اے ای اوز کا کہنا تھا کہ سکولز صرف سوموار اور منگل کو اوپن ہو رہے ہیں تو ہم ان دنوں زیادہ سے زیادہ سکولز وزٹ کریں گے اور انشاء اللہ بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ اس پر ڈپٹی ڈی ای او نے کہا کہ سکولز میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے جو بھی سرگرمیاں ہوتی ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ سامنے لائیں تاکہ ہر سکول صاف ستھرا ہو اور نظر آئے۔
اس پر اے ای اوز گجرات کا کہنا تھا کہ ضلع گجرات کے اے ای اوز نے ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور وہ اس بے مثال کارکردگی کو جاری و ساری رکھیں گے۔
Assalamoalaikum sir 2nd phase of rationalization kab start ho rahee hai?
ReplyDelete