سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دو سال کی کارکردگی رپورٹ جاری۔
کلاس رومز کی نگرانی اور تدریس کے عمل میں اساتذہ کی معاونت کے لیے 11 تعلیمی پریکٹسز پر مبنی ایک ایپ تیار کی گئی. اس ایپ کی مدد سے 3 ہزار سے زائد تربیت یافتہ AEOs تدریس کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد بہتری کے حوالے سے رپورٹ فراہم کریں گے.
سیکھنے کے عمل میں آسانی کے لیے اردو کو ذریعہ تعلیم کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے جبکہ انگریزی کو پرائمری لیول پر بطور سبجیکٹ پڑھایا جائے گا.
ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس سلسلے میں سروے بھی کروایا گیا اور اکثریت نے اس فیصلے کی حمایت کی.
تعلیمی نظام کی بہتری اور بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کی گئی اور دہائیوں پرانے قوانین میں موجودہ دور کے مطابق ترامیم بھی متعارف کروائی گئیں.
No comments:
Post a Comment