صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت قائد ہیڈکوارٹرز لاہور میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کا اجلاس منعقد
* اجلاس کا بنیادی مقصد موجودہ صورتحال پر پنجاب بھر کے سی ای اوز سے بریفنگ لینا تھا
* سکولوں کی بندش کے حوالے حکومت کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس پر ہر صورت عملدرآمد ہو گا : ڈاکٹر مراد راس
* صورتحال کا مکمل اور تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، ختمی فیصلہ بروز پیر منعقد ہونے والے اجلاس میں ہو گا: ڈاکٹر مراد راس
* طلبا و اساتذہ کی صحت اور زندگی سے اہم کچھ نہیں: ڈاکٹر مراد راس
* پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس کے تمام ممکنہ فیصلوں پر تفصیلی گفتگو کی ہے: ڈاکٹر مراد راس
* سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی مکمل ٹیم ان مخصوص حالات میں آن گراونڈ موجود ہے: ڈاکٹر مراد راس
No comments:
Post a Comment