Total Pageviews

Wednesday, November 18, 2020

اینٹی کرپشن نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر سیمت ضلع خانیوال کے 30 ہیڈ ماسٹروں اور ہیڈ مسٹریس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

ملتان ۔۔۔ 

اینٹی کرپشن نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر سیمت ضلع خانیوال کے 30 ہیڈ ماسٹروں اور ہیڈ مسٹریس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، معاملے کی انکوائری چار برس تک جاری رہی تفصیل کے مطابق انٹی کرپشن خانیوال نے آخر کار چار برس بعد سکولوں میں فرنیچر کی خریداری میں کرپشن کی انکوائری مکمل کرلی اور ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا چار برس پہلے انٹی کرپشن کو درخواست دی گئی تھی کہ سکولوں کے فرنیچر کی خریداری میں لاکھوں کی کرپشن کی گئی ابتدائی انکوائری  میں کرپشن ثابت ہونے پر باضابطہ  انکوائری شروع ہوئی جس میں 16لاکھ 63ہزار400روپے  کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے  کا الزام ثابت ہوگیا جس پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر جو اس وقت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خانیوال کی ہیڈ مسٹریس تھیں سمیت 30افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا



No comments:

Post a Comment

About Me

My photo
I'm Khuram Shahzad, a Mathematician and science teacher. Also having interest in social media mobilizing and helping others

MESSAGE BY ADMIN


تمام معزز ملازمین اور گروپ ممبران سے گزارش ہے کہ آپ کے پاس ملازمین کے متعلقہ جو بھی پرانے،نئے نوٹیفیکیشنز ،دستاویزات،کورٹ کے فیصلے اور ایجوکیشن کے متعلق اپڈیٹس،پے سلپس،رزلٹ،پی ڈی ایف بکس ہیں وہ ہمیں ای میل کر دیا کریں تاکہ پاکستان کے تمام ملازمین کی رہنمائی کے لیےانکو اپنی ویب سائیٹ پر شئیرکر سکیں۔آپ کی طرف سے بھیجے گئے نوٹیفیکیشن آپ کے نام کے ساتھ ویب سائیٹ پر شائع کیے جائیں گے۔شکریہ

peagujrat@gmail.com ای میل ایڈریس

ایڈمن

www.peagujrat.blogspot.com