*ویلڈن درانی ماڈل سکول گجرات*
مورخہ 18 نومبر 2020 بروز جمعرات *ڈپٹی کمشنر آف گجرات سیف انور جپہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) جناب چودھری محمد اورنگزیب صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد پرویز صاحب ، فوکل پرسن میڈم رخسانہ قدیر صاحبہ، ڈپٹی ڈی ای او میڈم ثمرین، ڈپٹی ڈی ای او کھاریاں میڈم عطیہ ملک صاحبہ* نے *گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری, درانی ماڈل سکول گجرات* میں ہونے والی خصوصی تقریب میں شمولیت کی۔
تقریب میں مقابلہ قرآت ، مقابلہ حسن نعت، اردو تقریر اور انگریزی تقریر کا انعقاد ہوا ۔۔۔
جناب ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ صاحب نے سکول ہیڈ اور اساتذہ کی کاوشوں کو انتہائی سراہا، اور گجرات کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اتنا اچھا پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
رپورٹ:
*چودھری خرم شہزاد*
ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری
*{پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ،ضلع گجرات}*
No comments:
Post a Comment