گجرات (رمیز راجہ سے) گجرات ویب ٹی وی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گجرات کی نومنتخب کابینہ نے گذشتہ روز ایک شاندار تقریب میں حلف اٹھا لیا ،
تفصیلات کے مطابق ویب ٹی وی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گجرات کی نومنتخب کابینہ کے چیئر مین مرزا خرم حسنین ،صدر ناہید فاطمہ ،جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ ،سرپرستِ اعلیٰ آکاش نیازی ،سینئر وائس پریذیڈنٹ سجاد تفصیر حیدری ،وائس چیئر مین راجہ آصف ،نائب صدر مرزا شاہد ،سنیہ بٹ ،ملک فرحان لطیف ،علی بٹ ،اراکین میں سیدہ اقصیٰ ،حاجی طالب حسین ،اقبال بٹ ،ملک عمیر ،امجد خان،فاروق ممتاز ،صغیر احمد قمر ،نور حسین ساہی ،اشرف صدیقی اور دیگر عہدیداران سے سینئر صحافی سابق صدر گجرات پریس کلب محمد یونس ساقی نے حلف لیا ،اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات صفدر سلیم شاہد ،جبکہ مہمانانِ اعزاز SPانویسٹی گیشن عمران رزاق ،اسسٹنٹ کمشنر گجرات سلیمان ظفر ، گروپ لیڈر طفیل میر،صدر پاکستان سوسائٹی ڈنمارک چوہدری ولائیت خان ،سینئر صحافی، سابق صدر گجرات پریس کلب ،ڈسٹرکٹ انچارج ایکسپریس نیوز عبدالستار مرزا،SHOتھانہ لاری اڈا رانا عامر سعید ،محمد حنیف حیدری (رہنما پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات)،ممتاز کالم نگار پرویز اقبال،ممتاز بینکار عمر افتخار بھٹہ ،میاں حسنین پگانوالہ ،میاں زین اصغر پگانوالہ ، PROٹو DPOاسد گجر جبکہ دیگر مہمانوں میں شاہد رضوان ،مرزا علی انجم (چاند)،واصف علی ،مہر راحیل (جانی )،مرزا ارشد بیگ ،نوید اسلم ،شہزاد پہلوان ،ناظم شاہ ،علی حسن ،تحسین طالب ،الطاف حسین کاظمی ،سلیمان باقرکاظمی(سرپرستِ اعلیٰ فرنیچر کاٹیج )،عثمان پڈا (صدر فرنیچر کاٹیج )،مرزا وسعی حیدر ،ظہیر احمد کھوکھر سینئر صحافی ،چوہدری الطاف حسین ایڈووکیٹ ،صحافی اظہر شاہ (لالہ موسیٰ)،صحافی جمیل احمد طاہر (لالہ موسیٰ پریس کلب)،مظہر اقبال ،مرزا حسنین کھوکھر ،سکندر عباس بٹ ،سید افضال حسین شاہ(نائب تحصیلدار) ،سید شفقت عباس ،سید آفتاب حسین شاہ ،چوہدری شاہد ،مرزا منیر حسین،شیخ احمد سعید (بھولا)،مظفر شیخ بھاگوال ،شیخ مدثربھاگوال ،سید نبیل شاہ جمالپور ،عرفان بٹ ، او ر دیگر شرکاءنے شرکت کی ،اس موقع پر سینئر صحافی محمد یونس ساقی نے کہا کہ قلم کاروں کو تحقیق کے بعد خبروں کو شائع کرنا چاہیے او ر ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا چاہیے ،ڈیجیٹل میڈیا آج کی حقیقت ہے اور اس کو تسلیم کرتے ہیں ،لیکن ابھی بھی ڈیجیٹل میڈیا میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ،نومنتخب کابینہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر نومنتخب صدر ویب ٹی وی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ناہید فاطمہ نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ میں انتہائی مشکور ہوں تمام ممبران کی جنہوں نے مجھے اس ذمہ داری کےلئے چنا ،میں پورے یقین کے ساتھ عہد کر رہی ہیں ،کہ ویب ٹی وی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران دیانتداری کےساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے اور بلیک میلنگ کی صحافت کی خوصلہ شکنی کرینگے ،انشاءاللہ گجرات کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت کاموں کی حوصلہ افزائی کرینگے ،اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کےلئے توانا آواز رکھنے والے صدر پاکستان سوسائٹی ڈنمارک چوہدری ولائیت خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی کسی کوئی کمی نہیں ہے ،یہاں پر ٹیلنٹ بے شمار ہے ،صرف نوجوانوں کو پالش کرنے کی ضرورت ہے ،میرا فلسفہ صرف یہی ہے کہ پاکستان سے پیار کا مطلب پاکستان کی ہر چیز سے پیا رکرنا ہو گا ،انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب لوگ یورپ کی بجائے پاکستان میں کاروبار کرنے کو ترجیح دینگے ،اس موقع پر SPانویسٹی گیشن عمران رزاق اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میں ویب ٹی وی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انتہائی مسرت کےساتھ کہتا ہوں کہ گجرات میں صحافت مثبت اور معیاری ہے اور ویب ٹی وی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا زبردست کردار ہے ،جبکہ سابق صدر گجرات پریس کلب اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے ڈسٹرکٹ انچارج عبدالستار مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب ویب ٹی وی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ممبران و عہدیداران زرد صحافت کو ختم کریںگے اور اپنے منشور کو لیکر آگے چلیں گے اور اتفاق اور اتحاد کےساتھ مثبت صحافت کو فروغ دینگے ،اس موقع پر ممتاز صحافی محمد داﺅد شفیع اور محمد انور شیخ نے کہا کہ ویب ٹی وی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کو سینئر صحافی محمد یونس ساقی اور طفیل میر ،عبدالستار مرزا جیسے زیرک اور قلم کرطاس کے ماہر ین کی سرپرستی حاصل ہے ،اور انشاءاللہ بہتر سے بہترین کے عمل پر یقین رکھتے ہیں ،اپنے سینئرز کو کبھی بھی کسی عمل سے شرمندہ نہیں ہونے دینگے ،تقریب میں مہمانوں کے اعزاز میں زبردست ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔
No comments:
Post a Comment