Total Pageviews

Wednesday, July 29, 2020

تعلیمی بورڈ لاہور میں جدید سہولیات سے مزین ’’سہولت مرکز‘‘قائم کرنے کا فیصلہ

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور طالب علموں، تعلیمی اداروں اور عوام کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے مزین سہولت مرکز قائم کرے گا۔ جہاں پر آنے والے افراد کے تعلیمی معاملات کو ایک ہی چھت تلے دس منٹ میں نبٹایا جائے گا۔یہ بات چیئرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے دفتر میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ اظہر منیر، کنٹرولر امتحانات انفاس احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔چیئرمین نے بتایا کہ سہولت مرکز، مرکزی داخلی راستہ پر بنایا جائے گاجہاں پر آنے والے افراد کے لیے، مثنی رزلٹ کارڈ، این او سی، رولنمبر سلپ اور تعلیمی کاغذات کی تصدیق جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

No comments:

Post a Comment

About Me

My photo
I'm Khuram Shahzad, a Mathematician and science teacher. Also having interest in social media mobilizing and helping others

MESSAGE BY ADMIN


تمام معزز ملازمین اور گروپ ممبران سے گزارش ہے کہ آپ کے پاس ملازمین کے متعلقہ جو بھی پرانے،نئے نوٹیفیکیشنز ،دستاویزات،کورٹ کے فیصلے اور ایجوکیشن کے متعلق اپڈیٹس،پے سلپس،رزلٹ،پی ڈی ایف بکس ہیں وہ ہمیں ای میل کر دیا کریں تاکہ پاکستان کے تمام ملازمین کی رہنمائی کے لیےانکو اپنی ویب سائیٹ پر شئیرکر سکیں۔آپ کی طرف سے بھیجے گئے نوٹیفیکیشن آپ کے نام کے ساتھ ویب سائیٹ پر شائع کیے جائیں گے۔شکریہ

peagujrat@gmail.com ای میل ایڈریس

ایڈمن

www.peagujrat.blogspot.com