Total Pageviews

Tuesday, July 21, 2020

بیگو: پی ٹی اے کی پابندی کا نشانہ بننے والی ایپ کیا ہے؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پیر کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ادارے کو ٹک ٹاک اور بیگو جیسی سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر موجود ’فحش اور غیراخلاقی مواد‘ اور اس کے پاکستانی معاشرے اور
نوجوان نسل پر منفی اثرات کے حوالے سے شکایات ملی ہیں۔
ادارے کے مطابق ان شکایات کے بعد مذکورہ بالا سوشل میڈیا کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے لیکن تسلی ..بخش جواب نہ ملنے پر اب فوری طور پر بیگو کو بند کرنے اور ٹک ٹاک کو ایک حتمی نوٹس جاری 

بیگو کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟

کورونا کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن اور بندشوں کی وجہ سے دنیا میں فنون لطیفہ کی مختلف شاخوں سے وابستہ افراد یا ایسے کام جن کے لیے براہ راست عوام سے رابطہ ضروری ہو شدید متاثر ہوئے۔ ایسے میں ان لوگوں نے بھی معاش کی خاطر انٹرنیٹ اور ایپس کا سہارا لیا جن میں بیگو بھی شامل ہے۔
بیگو ہانگ کانگ سے چلایا جانے والا ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر دنیا بھر سے لوگ آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے پیسے کما رہے ہیں۔
ان افراد کو ٹیلی ویژن یا ریڈیو کے میزبان کی طرح ’ہوسٹ‘ کہا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ گانے گا کر، اداکاری یا رقص کر کے، معروف شخصیات کی نقل اتار کر یا محض گفتگو کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ اپنے فون یا کمپیوٹر کی سکرین پر دیکھنے والے مداحوں سے جہاں داد وصول کرتے ہیں وہیں ان کے مداح انھیں ایپ کے ذریعے خریدے گئے تحائف جیسے کہ ’ورچوئل ڈائمنڈز‘ بھی بھیجتے ہیں جن کے عوض ایپ کی مالک کمپنی ان فنکاروں کو رقم کی ادائیگی کرتی ہے۔
بیگو پر کوئی بھی شخص اس وقت تک مؤثر انداز میں کمائی نہیں کر سکتا جب تک وہ کسی ’ٹیم‘ کا حصہ نہ بنے۔ ان ٹیموں کے سربراہ ایسے مختلف ’ہوسٹ‘ ہوتے ہیں جو اس ایپ کی دنیا میں معروف اور مقبول ہیں اور پھر ٹیم لیڈرز اور نئے ہوسٹ باہمی رضامندی سے مہینے کا ٹارگٹ طے کیا جاتا ہے جو کہ تنخواہ کی صورت میں میزبان تک پہنچتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

About Me

My photo
I'm Khuram Shahzad, a Mathematician and science teacher. Also having interest in social media mobilizing and helping others

MESSAGE BY ADMIN


تمام معزز ملازمین اور گروپ ممبران سے گزارش ہے کہ آپ کے پاس ملازمین کے متعلقہ جو بھی پرانے،نئے نوٹیفیکیشنز ،دستاویزات،کورٹ کے فیصلے اور ایجوکیشن کے متعلق اپڈیٹس،پے سلپس،رزلٹ،پی ڈی ایف بکس ہیں وہ ہمیں ای میل کر دیا کریں تاکہ پاکستان کے تمام ملازمین کی رہنمائی کے لیےانکو اپنی ویب سائیٹ پر شئیرکر سکیں۔آپ کی طرف سے بھیجے گئے نوٹیفیکیشن آپ کے نام کے ساتھ ویب سائیٹ پر شائع کیے جائیں گے۔شکریہ

peagujrat@gmail.com ای میل ایڈریس

ایڈمن

www.peagujrat.blogspot.com