السلام علیکم
*اہم اور مستند خبر بابت HRMIS*
تمام اساتذہ (آل کیڈرز) اپنی اپنی 2،2 فائلز فوری طور پہ تیار کریں۔۔۔
چند اہم نکات کا ضرور خیال کر لیں۔
1) چیک لسٹ جو پہلے سے شئیر کی جا چکی یے، اس کے مطابق ڈاکومینٹس کی ترتیب ضرور لگائیں اور کسی بھی قسم کے غیر ضروری ڈاکومینٹس ساتھ نہ لگا ئیں۔
2) 80 گرام، 90 گرام پیج کا سوال آتا ہے ، تو کیونکہ تمام کاغذات کی سکیننگ ہونی ہے اس لیے کاغذ کے 80/90 گرام ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔
یہ فائلز فوری طور پر تیار کریں۔ فائلز کی سکروٹنی متعلقہ ہائی یا ہائیر سیکنڈری سکولز کے ہیڈز جبکہ پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کے بھی ہیڈز کریں گے۔ اور پھر فائلز متعلقہ ڈی ای اوز یا ڈپٹی ڈی ای اوز کو ارسال ہو سکیں گے۔ جس کے بعد HRMIS سے متعلقہ بندے تک پہنچ سکے گی۔۔۔۔
نوٹ:
*جو چیک لسٹ آپ کو موصول ہو چکی ہے نوٹیفیکیشن کے ساتھ۔ اس کو اپنی فائل کے باہر ساتھ لگائیں (پیسٹ کریں)*
اوپر پہلے حصے والا ٹائٹل اور نیچے دوسر حصے والی چیک لسٹ
چیک لسٹ کے پہلے حصے میں آپ کا نام اور کچھ معلومات پوچھی گئی ہیں ، یہاں آپ کو اندر فائل میں لگائے گئے صفحات کی تعداد بھی لکھنی ہے 6 نمبر پہ اب، وہ لکھیں.
دوسرے حصے میں ڈاکومینٹس کی ترتیب ہے ان میں سے ان کو ٹک کر دیں جو آپ نے فائل میں لگائے ہیں اور جو فائل میں آپ نے نہیں لگائے انکو کراس کر دیں
• ایک فائل سکول میں رکھیں جبکہ دوسری فائل متعلقہ اے ای او یا ڈی ای او سیکنڈری کو جمع کروائیں۔
• اوریجنل (اصل) سروس بک بھی ساتھ جمع کروانی ہو گی۔
• تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپی لگائیں۔ اگر سند نہیں ہے تو ٹرانسکرپٹ کی کاپی لگائیں ۔ دونوں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
*اس سلسلے میں گجرات کی تینوں تحصیلوں سے فوکل پرسن برائے HRMIS بنائے گئے ہیں۔*
1) *جناب رافع احمد* (اے ای او مرکز دولت نگر میل) برائے تحصیل گجرات
2) *جناب بلال انور* (اے ای او مرکز کھاریاں 1) برائے تحصیل کھاریاں
3) *جناب قیصر ندیم* (اے ای او مرکز سرائے عالمگیر 2) برائے سرائے عالمگیر
مزید معلومات کے لیے ہمیں وزٹ کرتے رہئے۔
یہ بھی پڑھیں تا کہ آپ کو متعلقہ نوٹیفیکیشن اور چیک لسٹ بھی مل سکے۔
طالب دعا:
*چودھری خرم شہزاد*
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن گجرات
No comments:
Post a Comment