اساتذہ پنجاب کی سروس کو بھی اب سے ڈیجیٹیلائز کیا جانے لگا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ سے 2،2 فائلز بنانے کے لیے کہا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی ہو چکا ہے۔
اس مقصد کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےپنجاب کے ہر ضلع کے چیف ایگزیکیٹیو آفس میں ایک خصوصی نمائندہ متعین کر دی ہے جو نمائندہ ہر ضلع میں ایک ہو گا اور مخصوص ہو گا اس نمائندہ کا کام ضلع کے تمام اساتذہ کی سروس کو ایچ آر ایم آئی ایس کی ویب سائیٹ پر آن لائن کرنا ہو گا
فائلز کی تیاری
تمام اساتذہ کرام نے اپنی اپنی 2،2 فائلز تیار کرنی ہے جس میں کہ مندرجہ ذیل چیزیں لگانی ہیں۔ جن میں سے
پرائمری اور مڈل سکولز میں جاب کرنے والے اساتذہ ایک فائل سکول میں رکھیں گے جبکہ اپنے اے ای او کو جمع کروائیں گے جبکہ اے ای او فائلز کو چیک کر کے متعلقہ ڈپٹی ڈی ای اوز کو جمع کروا دیں گے۔ اور ڈپٹی ڈی ای اوز تمام متعلقہ فائلز ری چیکنگ کرنے کے بعد اس مخصوص نمائندے کے حوالے کریں گے۔ تا کہ وہ نمائندہ اساتذہ کا تمام ریکارڈ سکین کر کے اپلوڈ کر سکے اور اپنا کام مکمل کرتا جائے۔
ہائہ اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں کام کرنے والے اساتذہ ایک فائل اپنے اپنے سکولز میں رکھیں گے جبکہ دوسری فائل ہیڈ کو جمع کروائیں گے جو کہ فائل کو چیک کر کے ڈی ای او سینڈری کو جمع کروائیں گے اور وہ اس کو ری چیک کرنے کے بعد اس نمائندہ کے حوالے کریں گے تا کہ وہ اپنا کام مکمل کر سکے
فائلز میں کیا کیا لگانا ہے؟
شناختی کارڈ کی کاپی
ڈومیسائل
تازہ ترین سیلری سلپ
میٹرک کی سند کی کاپی
انٹر میڈیٹ کی سند کی کاپی
بیچلرز ڈگری کی کاپی
ماسٹرز ڈگری کی کاپی
ایم فل کی ڈگری کی کاپی(اگر ہے تو
پی ایچ ڈی کی ڈگری کی کاپی (اگر ہے تو
بی ایڈ کی ڈگری کی کاپی
ایم ایڈ کی ڈگری کی کاپی (اگر ہے تو
ٹریننگ کے سرٹیفیکیٹس
پہلی اپوائنمنٹ کے آرڈرز
فرسٹ جوائننگ رپورٹ
پروموشن آرڈرز اگلے سکیل میں
ان سے متعلقہ تمام جوائننگ رپورٹس
اپنے میاں/بیوی کے شناختی کارڈکی کاپی (اگر شادی شدہ ہیں تو
ٹرانسفر آرڈرز اور اس سے متعلقہ جوائننگ اور فراغت رپورٹ
اصل سروس بک مکمل
نکاح نامہ (شادی شدہ ہیں تو
ایکویلینس سرٹیفیکیٹس اگر ضرورت ہے تو
ڈس ایبلیٹی سرٹیفیکیٹ اگر ضرورت ہے تو
پاسپورٹ کاپی اگربنوایا ہوا ہے تو
فائلز کیوں جمع ہو رہی ہیں؟
جیسا کہ آپ تمام اساتذہ کرام جانتے ہیں کہ اساتذہ کا ڈیٹا پہلے ہی ایچ آر ایم آئی ایس پر اپلوڈ کیا جا چکا ہے۔ اب سروس بک کو بھی آن لائن کیا جا رہا ہے تا کہ انکریمنٹ کے لیے ہر سال اکاؤنٹ آفس کے ٹھپوں اور دستخط وغیرہ کے معاملات حل ہو سکیں ۔ اس کے علاوہ پروموشن وغیرہ بھی ان شاء اللہ جلد آسان اور آن لائن ہو سکے گی۔
ریٹائرمنٹ کے مسائل آن لائن حل ہو سکیں گے۔ اس لیے یہ انتہائی فائدہ مند ہوگا کہ ہم اپنی فائلز بہت درست انداز میں جمع کروائیں اور صاف صاف فوٹو کاپیاں لگائیں تا کہ انکی سکیننگ آسان ہو سکے اور آسانی سے ڈاکومنٹ کو پڑھا جا سکے۔
یوٹیوب چینل پہ ویڈیو دیکھیں
نوٹ: براہ مہربانی ، ہماری بلاگ ویب سائیٹ کو لائیک، کمنٹ اور شئیر ضرور کریں۔
No comments:
Post a Comment