پنجاب حکومت کا صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اہم اقدام: تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پنجاب پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں۔
▪︎وزیر اعلی آفس میں پنجاب پولیس کو نئی گاڑیاں دینے کی تقریب: وزیر اعلی نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس کو فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا
▪︎انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے وزیر اعلی کو بریفنگ دی
پانچ سو 500 نئی گاڑیاں تھانوں کو دی جائیں گی۔
سنتالیس 47 گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی- 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی
"پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکار وسائل فراہم کئے ہیں۔ گاڑیاں فراہم کر نے سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو گاڑیاں دے کر گشت کا سسٹم بہتر کریں گے۔ ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی فعالیت سے دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی ۔"
وزیراعلی
گاڑیوں کی حوالگی کی ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں
https://youtu.be/NF7mlaAFJDw
No comments:
Post a Comment