پریس ریلیز :
ٹک ٹاک کی سینئر انتظامیہ نے آج پی ٹی اے کے ساتھ ان لائن ملاقات کی۔ پاکستان کے قوانین کی روشنی میں غیر قانونی آن لائن مواد کو مناسب بنانے کے حوالے سے اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ٹک ٹاک نے چئیرمین پی ٹی اے کے ساتھ تفصیلی ان لائن ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ، ٹِک ٹاک کے سینئر نمائندے نے مقامی قوانین کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کے حوالے سےکی جانے والی کوششوں اور مسقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے مجوزہ اقدامات کیلئے ٹھوس ٹائم لائنز طلب کی۔
دونوں فریقین نے باہمی طور قابل قبول طریقہ کار پر پہنچنے کے لئے بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ پاکستان میں صارفین کے لئے محفوظ انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے.
نوٹ: پی ٹی اے نے یہ پریس ریلیز آج جاری کی ہے
No comments:
Post a Comment