چھ 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں تمام سرکاری ملازمین کا تاریخی دھرنا اور احتجاج
پولیس کا حفاظتی دیوار توڑ کر ریڈ زون تک پہنچ کر پارلیمنٹ ہاوس اور سپریم کورٹ کے سامنے کامیاب دھرنا اور احتجاج ریکارڈ کرایا
جس کے نتیجے میں حکومت وقت نے گٹھنے ٹیک دیئے اور مذاکرات کے ٹیبل پر بلایا گیا
مذاکرات میں اس وقت حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی پینشن کی خاتمے سالانہ اینکریمنٹ کے خاتمے یا ایڈہاک کے طور پر دینے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرنے جیسے برننگ ایشوز پر بات ھوئی
موجودہ مہنگائی اور تنخواں میں اضافہ نہ کر نے پر بات ھوئی
حکومتی وفد جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیر علی محمد خان اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تھے مطالبات پیش ھونے کے بعد حکومتی ٹیم نے وقت مانگا جس میں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے رابطہ کیا اور ملازمین کی مذاکراتی کمیٹی نے یہ کہا کہ آپ سرکاری ملازمین کی پینشن اینکریمنٹ اور ریٹائرمنٹ عمر کے حوالے سے ابہام کو تحریری طور پر لکھ دیں گے اور مظاہرین سے خود جاکر یہ اعلان کرے کہ ایسا کوئی قانون نہیں لائیں گے جس سے ملازمین کے مستقبل کو خطرہ ھو انہوں وزیراعظم سے بات کرکے تحریری بھی کیا اور مظاہرین کے سامنے خود جاکر یہ اعلان بھی کیا کہ ایسا کچھ نہیں ھوگا
تنخواں میں اضافے کے لیے سینٹ کی فائنانس کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین کی طرف سے دیئے گئے نام جو 20 افراد پر مشتمل ھوگی اس اجلاس میں شریک ھونگے تنخواں میں اضافے کے لے وہ فیصلہ کریں گے اور پے اینڈ پینشن کمیشن کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائیں گے پے اینڈ پینشن کمیشن کی رپورٹ آنے تک موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف کے شکل میں دیا جائےگا
یہ مذاکرات تھے جس کی بنیاد پر دھرنا موخر کیا گیا
میں پاکستان بھر کے ملازمین اور کا تہہ دل سے مشکور ھوں جنہوں اپنےبنیادی حقوق کے ساتھ پورے پاکستان کی ملا زمین کے لیے جہاد کیا اور سرکاری ملازمین کی پینشن گریجویٹی اینکریمنٹ اور ریٹائرمنٹ عمر میں کمی جیسے لٹکتی ھوئی تلوار کو ختم کردیا اورحکومت وقت کو یو ٹرن لینے پر مجبور کیا
منجانب:
چوہدری محمد یاسین صدر ایپکا ضلع گجرات و وائس چیرمین اگیگا ڈویژن گوجرانوالہ
No comments:
Post a Comment