*اینٹی ڈینگی ٹریننگ*
آجمورخہ 12 اکتوبر کو میونسپل گرلز ہائی سکول گجرات میں فوکل پرسن اینٹی ڈینگی *محترم نذیر احمد چوہان صاحب* کی صدارت میں اینٹی ڈینگی ٹریننگ ہوئی۔
ٹریننگ سیشن کی مینجمنٹ انتہائی قابل اے ای او *محترم رافع احمد صاحب* نے کی۔
ٹریننگ میں زوم ایپ کے ذریعے *خصوصی نمائندہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن محترم بلال صاحب* نے خصوصی طور پر شمولیت کی اور 30 سے زائد شرکاء اے ای اوز AEOs کو اینٹی ڈینگی ایپ کے حوالے سے ٹریننگ دی۔
ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں سے میل اور فیمیل اے ای اوز نے شرکت کی۔ یہ تمام AEOs ماسٹر ٹریننرز ہوں گے اور بعد اذاں تمام اینٹی ڈینگی فوکل پرسنز کو ٹریننگ کروائیں گے۔
یہاں پہ واضح رہے کہ اینٹی ڈینگی کے حوالے سے فوکل پرسنز کو آنے والے مسائل جیسا کہ لاگ ان کا مسئلہ ، دوسرے موبائل میں لاگ ان ہونے کا مسئلہ وغیرہ جیسے مسائل بھی ان ٹرینرز کے ذریعے حل ہو گا۔
*ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اینٹی ڈینگی "نذیر احمد چوہان صاحب" نے بعد اذاں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہماری مکمل ٹیم فیلڈ میں رہ کر اساتذہ فوکل پرسنز کی مکمل رہنمائی کرے گی اور درپیش مسائل کا حل ہو گا*
مزید تفصیلات اور ڈینگی ایپ کو استعمال کرنے کا مکمل طریقہ اور گائیڈ لائن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں اور ہمیں وزٹ کرتے رہیں تا کہ حوصلہ افزائی ہو اور آپ تک مفید خبریں پہنچتی رہیں۔
گائیڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
طالب دعا:
*چودھری خرم شہزاد*
ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری
*پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن گجرات*
{PEA GUJRAT}
No comments:
Post a Comment