*اہم ملاقات*
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن (PEA) تحصیل گجرات کے *کوآرڈینیٹر سید فہد مبشر* گورنمنٹ ہائی سکول دتیوال نے MNA سید فیض الحسن شاہ صاحب کلیوال سیداں اور MNA چودھری مونس الہی صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں انہوں نے ایم این اے صاحب سید فیض الحسن شاہ صاحب اور ایم این اے چودھری مونس الہی صاحب کو اساتذہ کے مسائل اور پے پروٹیکشن کیس کے حوالے سے موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا کہ کیوں اساتذہ 29 ستمبر کو لاہور میں احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔
سید فیض الحسن شاہ صاحب(MNA) نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کوشش کر کے اساتذہ کا مسئلہ چیف منسٹر صاحب تک پہنچائیں گے اور اس کا ممکنہ حل ضرور تلاش کریں گے۔
چودھری مونس الہی صاحب کا کہنا تھا کہ میرے والد اور فیملی نے اساتذہ کے مسائل کو اولین سطح پر حل کرنے کے لیے ہمیشہ خود بھی کوشش کی اور ہمیں بھی یہی تلقین کی کہ اساتذہ کسی قوم کے معمار ہوتے ہیں انکے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کے اولین بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ ان شاء اللہ! ہم مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش اور تعاون کریں گے۔.
رپورٹ:
*چودھری خرم شہزاد*
ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری
*پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن گجرات*
No comments:
Post a Comment