*پی ای اے (PEA) نیوز*
(پریس ریلیز) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے پلیٹ فارم سے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کیس پر عملدرآمد کے سلسلہ میں آجمورخہ 7 ستمبر 2020 بروزسوموار کو انتہائی اہم میٹنگ *ڈیرہ سید فہد مبشرآف چک پنڈی (کوآرڈینیٹر PEA تحصیل گجرات)* کی میزبانی میں ہوئی۔
میٹنگ میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر محمد عامر بوٹا، جنرل سیکرٹری چودھری خرم شہزاد، سینئیر نائب صدر چودھری جاوید وڑائچ، فنانس سیکرٹری عاطف شفیق، صدر PEA تحصیل گجرات چودھری طارق مجید، سینئیر نائب صدر PEA تحصیل گجرات محمد شفیق، نائب صدر PEA تحصیل گجرات سید علمدار حسین شاہ، صدر PEA مرکز کنجاہ سید ضیغم شاہ اور بہت سے دوسرے دوستوں نے شمولیت کی۔
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات سید فہد مبشر اور سید علمدار حسین شاہ صاحب کا میٹنگ آرگنائز کرنے پہ خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے جبکہ باقی تمام آنے والے دوستوں کی بہت مشکور ہے۔
*ایجنڈا*
میٹنگ کا انعقاد پے اینڈ سروس پروٹیکشن پہ دی جانے والی احتجاجی کال تھی۔ موجودہ صورت حال پہ اساتذہ کو آگاہ کیا گیا اور وقت کی ضرورت کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اساتذہ نے یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ ہم مل کر آگے بڑھی گے اور اساتذہ کی فلاح کے لیے ہر ممکن ساتھ دیں گے۔
منجانب:
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن گجرات
No comments:
Post a Comment