حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ 50 فی صد طلباء ایک دن اور پچاس فی صد دوسرے دن آئیں گے۔ اس حوالے سے کافی لوگوں کو کنفیوژن ہو رہی ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے اور کس طرح ٹائم ٹیبل بنایا جائے گا۔ اس کی وضاحت درج ذیل ہے۔
1. سربراہ ادارہ کلاس وائز/ ٹیچر وائز پورے ہفتے کیلئے ایک ہی ٹائم ٹیبل مرتب کرے گا۔
2. اگر کسی کلاس میں بچوں کی تعداد 40 ہے تو ان میں سے طاق رول نمبر یعنی 1, 3, 5, 7 تا 39 ہفتے کے تین دن پیر، بدھ اور جمعہ کو سکول آئیں گے جبکہ جفت رول نمبر یعنی 2, 4, 6, 8 تا 40 دوسرے تین دنوں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو سکول حاضر ہوں گے۔
3. ایک ڈیسک پر دو بچوں کو بٹھایا جائے گا۔ کمرے میں 50 فی صد تعداد کے مطابق ڈیسک رکھوائے جائیں اور ڈیسکوں کے درمیان بھی مناسب فاصلہ رکھا جائے۔
4. چونکہ اسمبلی اور لمبی بریک کی اجازت نہیں ہے لہذا تدریسی پیریڈز کا دورانیہ زیادہ رکھیں تا کہ ہفتے کے تین دن پڑھائی کرنے کے باوجود تعلیمی نصاب بروقت ختم ہو سکے۔
5. تمام اساتذہ جو کچھ پہلے دن 50 فی صد بچوں کو پڑھائیں گے وہی دوسرے دن دوسرے 50 فی صد کو پڑھائیں۔
بچوں کو گھر کا اتنا مناسب کام ضرور دیں کہ دوسرے دن بچے اپنے گھروں میں مصروف رہیں۔
7. چھوٹے سکولوں میں جہاں کسی کلاس میں بچوں کی تعداد 20 یا 25 ہے اور کلاس روم میں دو طلبہ فی ڈیسک کے حساب سے فرنیچر موجود ہے تو ایسی صورت میں انہیں دو گروہوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ کلاس 100 فی صد ہفتے کے تمام دنوں میں حاضر رکھی جا سکتی ہے۔
8. سکول سربراہان اپنا ایکشن پروگرام بر وقت وضع کر کے تحریری شکل میں کسی مناسب جگہ آویزاں کریں۔
9. محکمہ کی جانب سے لاگو کئے گئے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
No comments:
Post a Comment