فیڈر ل بورڈ آف ریوینیو نے ادارے کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بر وقت پنشن ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں ریجنل ٹیکس دفتر سرگودھا کے اگست کے ماہ میں بیس پنشن ادائیگی کے زیر التواءکیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ان میں سے زیادہ زیادہ کیسز کی تعداد ڈسٹرکٹ اکاونٹس دفتر سرگودھا میں زیر التواء ہیں۔
ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفتر سرگودھا کو ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ ریٹائرڈ ہونے کے ایک ماہ بعد تک پنشن کی ادائیگی نہ ہونےکی صورت میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس دفتر کی مدد سے پنشن کے فوائد ملازمین کو فراہم کرنے کے انتظامات کئے جایئں اور پنشن کے تمام کاغذات تیس ستمبر تک مکمل کئے جائیں۔
اسی طرح ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفتر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ جنوری سے جون 2020 تک ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور2017 کا ایک زیر التواء پنشن کیس فی الفور اے جی پی آر کے ساتھ مل کر حل کیا جائے اور زیر التواء پنشن کیسز کو دیئےجانے والےپنشن فوائد کےانتظامات کئے جائیں
No comments:
Post a Comment