*آئی جی پنجاب نے HRMIS سسٹم پر مبنی سٹینڈرڈائزڈ پولیس شناختی کارڈز کے اجراء بارے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا*
سٹینڈنگ آرڈرپولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 10 (3) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
موجودہ سیکیورٹی حالات اور پولیس اہلکاروں کی بہتر ورکنگ کے پیش نظر پولیس شناختی کارڈزکے اجراء کیلئے نئی سٹینڈرڈائزڈ پالیسی جاری کردی گئی۔
سٹینڈنگ آرڈر میں پولیس شناختی کارڈز کے اجراء بارے ایس او پیز تفصیلی طور پر بیان کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پولیس شناختی کارڈز کے اجراء اور قواعد ضوابط کی پابندی بارے مجموعی طور پر انچارج ہونگے۔
پولیس کی تمام یونٹس میں شناختی کارڈز کے اجراء بارے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ ایس او پیز پرمن و عن عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او میں کام کرنیوالے اور ریٹائر ہوجانیوالے تمام ملازمین کے کارڈز کے اجراء کے ذمہ دار ہونگے۔
اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے اور ریٹائر ہونے والے گزیٹڈ آفیسرز کے کارڈز جاری کریں گے۔
ریٹائرڈ ہونیوالے تمام گزیٹڈ آفیسرز جو پنجاب پولیس کا شناختی کارڈ رکھنا چاہتے ہیں انکے کارڈز بھی اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی جاری کریں گے۔
ڈی پی اوز، سٹی پولیس آفیسرز، اور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرز اپنے اضلاع میں گریڈ ایک سے سولہ تک حاضر سروس یا ریٹائر ہوجانے والے اہلکاروں کے کارڈز جاری کرنے کے مجاز ہونگے۔
آر پی اوز اور یونٹ ہیڈز اپنے زیر انتظام اضلاع میں کارڈز کے اجراء اور قواعد کی پاسداری کیلئے گریڈ 18 کے آفیسر کو تعینات کریں گے۔
تمام کارڈز ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی بنیاد پر آئی جی پنجاب کے منظور کردہ ڈیزائن کے مطابق جاری ہونگے۔
ریٹائرڈ آفیسرز پولیس کارڈز کے اجراء کیلئے اے آئی جی ایڈ من اینڈ سیکیورٹی یا متعلقہ ڈی پی او کو منظور شدہ فارم کے ساتھ درخواست جمع کروائیں گے۔
پولیس شناختی کارڈ پر تصویر کا بیک گراؤنڈ سفید ہوگا۔ تمام حاضر سروس اہلکاروں کی بغیر کیپ کے یونیفارم والی تصویر کارڈ پر آویزاں ہونی چاہئیے۔
پنجاب پولیس کی آئی ٹی برانچ تمام اضلاع اور یونٹس کو کارڈز کی ویری فیکیشن چیک کرنے کیلئے QR ریڈر مہیا کرے گی۔
تمام کارڈز کے اجراء کا دورانیہ پانچ برس کیلئے ہوگا لیکن رینک میں تبدیلی یا ٹرانسفر ہونے کی صورت میں نیا کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
تمام کارڈز پنجاب پولیس کی ملکیت ہونگے اور کارڈ کی معیاد ختم ہونے، تبادلہ، ہٹانا، برخاست اور سروس سے ریٹائرمنٹ پر کارڈ اجراء والے آفس واپس جمع کروا یا جائے گا۔
شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کروانا ہوگی۔
ڈیلی ڈائری رپورٹ کی کاپی جو کارڈ جاری کرنے والی اتھارٹی کی جانب سے فارورڈ کردہ ہو آئی ٹی برانچ اور سی پی او لاہور کو کارڈ بلاک کرنے کیلئے بھیجی جائیگی۔
نئے شناختی کارڈ کی اجراء کی درخواست پرانا کارڈ بلاک کئے بغیر کسی صورت مکمل نہیں کی جائے گی۔
اسی طرح برخاستگی، ریٹائرمنٹ اور تبادلہ پر کارڈ واپس نہ کرنے کی درخواستیں سات روز کے اندر آئی ٹی برانچ کو لازمی بھجوائی جائیں۔
اے آئی جی ایڈمن سیکیورٹی فیچر سے مزین، منظورشدہ ڈیزائن کے حامل سٹینڈر ڈائزڈ کارڈز کے اجراء کیلئے تمام اضلاع اور یونٹس کے ساتھ کوارڈینیشن کریں گے۔
ایک مرتبہ منظورشدہ ڈیزائن کے حامل تمام کارڈز تیار ہوجائیں تو اہلکاروں کے کوائف اضلاع کے پاس موجود تھرمل پرنٹرز کے ذریعے ان کارڈز پر درج کردئیے جائیں۔
30 مارچ 2021 کے بعد دوران ڈیوٹی تمام رینک کے افسران و اہلکاروں کے پاس نئے کارڈز موجود ہونا ضروری ہے۔
یہ کارڈز پولیس دفاتر میں داخلے کے وقت اہلکاروں (حاضر سروس -ریٹائرڈ) کی شناخت کیلئے استعمال ہونگے۔
ان کارڈز کے علاوہ تمام دیگر محکمانہ کارڈز 30 مارچ 2021 کے بعد منسوخ تصور کئے جائینگے۔
*ڈی پی آر پنجاب پولیس*